2 نومبر، 2017، 7:08 PM

اسامہ بن لادن کے کمپیوٹرسے ملنے والی لاکھوں دستاویزات جاری

اسامہ بن لادن کے کمپیوٹرسے ملنے والی لاکھوں دستاویزات جاری

امریکہ نے مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کے گئے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی لاکھوں دستاویزات کو جاری کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کے گئے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی لاکھوں دستاویزات کو جاری کردیاہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے مئی 2011 میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کے آپریشن کے دوران اُن کے کمپیوٹرسے ملنے والی ساڑھے 4 لاکھ سے زائد دستاویزات، تصاویراورویڈیوزجاری کردیں، ان دستاویزات میں اسامہ بن لادن کی ذاتی ڈائری، ، ان کے خاندان کی ویڈیوز اور تصاویر، اسامہ بن لادن پربننے والی دستاویزی فلمیں، کمپیوٹر گیمز، پشتو اور ہندوستانی  گانوں کے علاوہ  ہالی ووڈ فلمیں بھی شامل ہیں۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے قبضے سے ملنے والی کچھ دستاویزات کو جاری نہیں کیا گیا ان میں سے کچھ امریکہ کی قومی سلامتی کے منافی جب کہ کچھ کاپی رائٹ حقوق کی وجہ سے سامنے نہیں لائی جاسکیں۔ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی دستاویزات سے امریکی عوام القاعدہ اور اس تنظیم کے ارکان کی منصوبہ بندی کو سمجھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ سی آئی اے 2015 سے اب تک چار مرتبہ اسامہ بن لادن کے گھر سے ملنے والی دستاویزات کو مرحلہ وار منظر عام پر لاچکی ہے۔

News ID 1876382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha